25 فروری 2015 - 20:20
روس کی سرحدوں کے قریب امریکی فوجیوں کا فلیگ مارچ

امریکی فوجیوں نے روس کی سرحدوں کے قریب فلیگ مارچ کیا ہے جس سے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان شدید کشیدگی پائے جانے کا پتہ چلتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین کے بحران سے روس اور یورپ و امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں نے اپنی بکتربند گاڑیوں سے مارچ کیا ہے جس سے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی، مزید بڑھنے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اخبار کے مطابق امریکہ اور روس کے درمیان سرد جنگ کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اتنی زیادہ شدّت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کا روس کا سرحدی شہر "ناروا" ایک ایسا شہر ہے جو ایک نہر کے ذریعے روس سے جدا ہوتا ہے تاہم یہ شہر اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل شمار ہوتا ہے اور جسے روس، بحران کا دائرہ نیٹو کی سرزمین تک پھیلانے کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔

.......

/169